مولانا عطاء الرحمان کا کہنا ہے کہ عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق شکوک و شبہات پیدا کئے جا رہے ہیں۔
سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ عثمان کاکڑ سے متعلق کہا گیا کوئی حادثہ ہوا ہے، عثمان کاکڑ کو بہت دھمکیاں دی گئی تھیں۔
مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ عثمان کاکڑ کے انتقال سے متعلق تحقیقات کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اس ایوان کی کمیٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات کی جائے۔