سی ڈی اے کا آپریشن جاری ، غیر قانونی تعمیرات مسمار

June 22, 2021

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے نےاسلام آباد میں تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کیخلاف پیر کے دن بھی آپریشن کیا۔ 8 کمرے، 10 چار دیواریاں، 2 باتھ رومز اور 3 گھروں کی تعمیر کے لئے بنائی جانے والی پختہ بنیادیں مسمار کی گئیں۔ چیئرمین سی ڈی اے کی خصوصی ہدایت پ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے گزشتہ روز موضع موہڑہ جیجاں میں قبل ازیں کئے گئے آپریشن کو جاری رکھتے ہوئے اسپیشل ٹیکنالوجی پارک کے لئے مختص اراضی پر مزید 5 کمرے اور 1 چار دیواری مسمار کر دی گئی جبکہ باقی ماندہ تعمیرات کو ختم کرنے کے لئے یہ آپریشن آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گا۔ جابہ تیلی میں 03 چار دیواریاں اور 2 گھروں کی تعمیر کے لئے بنائی گئی پختہ بنیادوں کو مسمار کر کے ایک کنال اراضی خالی کرائی گئی۔ بری امام کے علاقوں محلہ اسپلال اور نور پور شاہاں مسلم کالونی میں 2 کمرے، 6 چار دیواریاں اور 2 واش رومز مسمار کئے گئے۔ سیکٹر H-9 میںنئے غیر قانونی گھر کی تعمیر کے لئے بنائی گئی DPC کو ختم کر کے قبضہ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اسی طرح سیکٹر G-6 سے ملحقہ نالہ میں ایک نیا کمرہ اور چار دیواری بھی مسمار کی گئی۔