پاکستان کو اب ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا، ڈاکٹراختر ملک

June 22, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹراخترملک نے کہاہے کہ اب پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا،یہ بات انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنماءوسابق رکن قومی اسمبلی بیگم نسیم چوہدری کی جانب سے ان کے اعزازمیں دیئے گئے اسقبالیہ کے موقع پرکہی،انہوں نے مزیدکہاکہ آذادکشمیرکے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ہی جیتیں گے اور اب ہماری نئی حکومت آزادکشمیرمیں بھی بنے گی اوریہ تسلسل 2023کے جنرل الیکشن تک جاری رہے گا ہم اگلی بار سندھ میں بھی اپنی سرکارعوامی طاقت سے بنائیں گے۔