حمیمہ ملک شرمیلا فاروقی کی شخصیت سے متاثر

June 22, 2021

پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول اداکارہ حمیمہ ملک نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفوں کے پُل باندھ دیے۔

انہوں نے شرمیلا فاروقی کے ہمراہ ماضی کی ایک یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میری زندگی میں شرمیلا فاروقی وہ واحد خاتون ہیں جو اندر سے بھی بالکل باہر کی طرح شفاف ہیں۔‘


حمیمہ نے لکھا کہ ’شرمیلا فاروقی کا چہرہ ان کے دل کو بیان کرتا ہے۔‘

اداکارہ نے ہیش ٹیگ کے سہارے سے کہا کہ ’میری دوست آپ کی دوست سے زیادہ حسین ہے۔‘

شرمیلا فاروقی نے بھی اس پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ حمیمہ آپ بھی ایک بہترین انسان ہیں، خوش رہیں۔