ڈاکٹر امجد سراج میمن جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر مقرر

June 22, 2021

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر امجد سراج میمن کو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر مقرر کردیا ہے۔

اس حوالے سے نوٹفیکشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق ان کی تقرری چار سال کے لیے کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ تلاش کمیٹی نے پہلا نمبر ڈاکٹر لبنیٰ بیگ کو جبکہ دوسرا نمبر ڈاکٹر امجد سراج میمن کو دیا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر امجد سراج میمن کو وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دی۔