کچلاک : زمین کے تنازعے پر نوجوان قتل

June 23, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کچلاک میں مسلح افراد نے زمین کے تنازعے پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا لوگوں نے نعش کے ساتھ احتجاجا ًروڈ بلاک کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کچلاک میں زمین کے تنازعے پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان ذکی اللہ کو قتل کرکےفرار ہوگئے بعد ازاں مقتول کے لواحقین نے اور علاقے کے لوگوں نے احتجاجا کچلاک بازار میں احتجاج کیا اور روڈ کو بلاک کردیا اس موقع پر مقتول کے والد محمد داؤد کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کے قتل میں لینڈ مافیا کے ساتھ پولیس ملوث ہیں جس میں نے پولیس کے اعلی کو پہلے ہی بتایا تھا انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں اور ان کے ساتھ ملوث پولیس اہل کاروں کو گرفتار کیا جائے۔ بعدازاں پولیس حکام کے ساتھ مذاکرات ہوئے اور پولیس حکام کی یقین دہانی پر لوگوں نے احتجاج ختم کیا۔