واپڈا کے ریٹائرڈ ملازمین کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ

June 23, 2021

پشاور( وقائع نگار) واپڈا کے ریٹائر ملازمیننے مطالبات کے حق میں واپڈا ہاؤس پشاور میں احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر مظاہرین نے واپڈا ہاؤس میں شدید نعرے بازی کی پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھےریٹائر ملازمین کے صدر پیر محمد لائق شاہ جنرل سیکریٹری مرتضی علی شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2010 سے لے کر اب تک بیس فیصد پنشنرز کے بچوں کی بھرتی نہیں کی جا رہی ہے جو انکا حق ہے بچوں کی تعلیم کے مطابق بھرتی کروا کے فوری طور پر حکم نامہ جاری کیا جائے انہوں نے کہا کہ گروپ لائف انشورنس حسب ضابطہ پینشنیر کو ادا کیا جائے جو ان کا حق ہے اور ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورسز پیسکو پشاور نے 2019 جنوری میں گروپ لائف انشورنس کی ادائیگی کا حکم دیا تھا تاہم تین سال کے باوجود ہمیں گروپ لائف انشورنس نہیں ملا جو فوری طور پر ادا کیا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیش میڈیکل الاؤنس کی مد میں بقایاجات عدالت کے حکم کے مطابق فوری طور پر ادا کئے جائیں جب کہ پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ بھی کیا جائے