کراچی: کیبل والے کے ہاتھوں پارٹنر کا قتل

June 23, 2021

کراچی کے علاقے بفر زون میں ٹی وی اور نیٹ کیبل پارٹنروں کے جھگڑے میں ایک نے دوسرے کو قتل کر دیا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی جیو نیوز نے حاصل کر لی جس میں قاتل اسلحہ تھامے مقتول کی لاش کے پاس کھڑا ہے۔

بفر زون میں گزشتہ روز منیر نامی شخص نے فائرنگ کر کے ٹی وی اور نیٹ کیبل میں اپنے پارٹنر عرفان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعے کے فوراً بعد اس کی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کی ہے جس میں قاتل اسلحہ لیئے کھڑا ہے اور اس کے پاس چھری بھی پڑی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول عرفان زمین پر بے جان پڑا ہوا ہے، مقتول کے ارد گرد لوگوں کا ہجوم ہے لیکن کوئی بھی اسے اسپتال لے کر نہیں گیا۔

پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔

قاتل منیر اور مقتول عرفان کے درمیان لین دین کے تنازع پر جھگڑا چل رہا تھا۔