بھوکا ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا

June 23, 2021


تھائی لینڈ میں ایک بھوکا ہاتھی دیوار توڑ کر گھر میں جا گھسا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھوکا ہاتھی گھر کی دیوار توڑ کر باورچی خانے میں داخل ہوا اور چاولوں کا بیگ اٹھا کر چلتا بنا۔

شور سے گھر کے مکین کی آنکھ کھلی تو وہ باورچی خانے میں زبردستی کے مہمان کو دیکھ کر دنگ رہ گیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ دیوار کی مرمت کے لیے 50 ہزار بٹ لاگت آئے گی جبکہ ہاتھی کو اس طرح دیکھ کر ہم خوفزدہ ہوگئے لیکن ابھی بھی ڈر ہے کہ وہ دوبارہ واپس نہ آجائے۔