کراچی: زیب النساء اسٹریٹ پر ہوٹل میں آگ لگ گئی

June 23, 2021

کراچی کے مصروف ترین کاروباری علاقے صدر سے گزرنے والی زیب النساء اسٹریٹ پر واقع رہائشی ہوٹل میں آگ لگ گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق زیب النساء اسٹریٹ پر واقع مذکورہ رہائشی ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگی۔

فائر بریگیڈ حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھا دی جس کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔