افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان نے کنٹرول کرنا شروع کر دیے ہیں، یوسف گیلانی

June 23, 2021

سابق وزیراعظم اور موجودہ رکنِ سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ افغان بارڈر پر پاکستان کے قریب علاقے طالبان نے کنٹرول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے یوسف گیلانی نے کہا کہ لاہور دھماکا دہشت گردی کی ایک نئی لہر ہے۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ افغانستان میں تشویش ناک صورت حال ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سے امریکی انخلاء کے متعلق پارلیمنٹ کا ان کیمرا سیشن ہونا چاہیے۔