عثمان کاکڑ کی شہادت سے بلوچستان ایک حقیقی سیاسی رہنماء سے محروم ہوگیا،نیشنل پارٹی

June 24, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری قانون و پارلیمانی امور ممبر بلوچستان بار کونسل راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نیشنل پارٹی لائرز فورم کے رہنماؤں علائوالدین بلوچ ،مشکور انور، شاوس خان بیزنجو محمد حسن مینگل امان اللہ بلوچ محی الدین ساسولی اصل بادشاہ خٹک و دیگر وکلاء نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ملک کے اندر آئین و قانون کی بالادستی کیلئے آواز بلند کی ۔انہوں نےمحکوم قوموں کے حقوق کیلئے آوازبلندکی۔ وہ پارلیمنٹ میں ایک توانا آواز تھے ان کی شہادت سے بلوچستان ایک اہم رہنماء سے محروم ہوگیا انہوں نے کہا کہ ان کی نماز جنازہ میں لاکھوں افرادنے شرکت کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک باکردار سیاست دان تھے بلاتفریق ملک بھر سے لوگوں نے ان کی نماز جنازہ میں شرکت کی انہوں نے کہا کہ وہ ایک فکر وسوچ کے رہنما تھے وہ نفرت تنگ نظری کی سیاست کے خلاف تھے آج اس کی وجہ سے حب چوکی سے لیکر ہندو باغ تک ہزاروں لوگوں نے انکا استقبال کیا بیان میں کہا گیاکہ نیشنل پارٹی لائرز فورم اس دکھ میں عثمان لالا کے خاندان کے ساتھ ہے۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماند گان کےلیے صبر جمیل کی دعا کی ۔