بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے 3زونل دفاترکا قیام

June 24, 2021

کوئٹہ(خ ن) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ایک اعلامیے کے مطابق مجاز حکام کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے نے بلوچستان کے تین زونل آفس کے قیام کا اعلان کردیا ۔مذکورہ زونل دفاتر قلات و مکران زون بمقام خضدار ، نصیرآباد و سبی زون بمقام ڈیرہ مراد جمالی اور ژوب زون بمقام لورالائی پر مشتمل ہوں گے جبکہ رخشان زون بمقام خاران کو بی ایف اے ہیڈ آفس کوئٹہ سے مانیٹر کیا جائے گا۔