نقشہ منظوری کے بغیر کمرشل عمارتوں کی تعمیر کے خلاف کریک ڈاؤن

June 24, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے انفورسمنٹ ونگ کے عملے نے ملتان پبلک سکول روڈ اور شالیمار کالونی روڈ پر کارروائی کی ، جس کے دوران عثمان ارشد ، راؤ یاسر اور ارشد محمود کی غیر قانونی کمرشل مارکیٹس کو سیل کر دیا گیا ، تینوں مارکیٹس نقشہ منظوری کے بغیر تعمیر کی جا رہی تھیں - انفورسمنٹ ونگ کے اہلکاروں نے مارکیٹس سے سامان بھی قبضہ میں لے لیا ، جبکہ متعلقہ تھانے میں اندراج مقدمہ کے لئے درخواست بھی دے دی۔