مفتی قوی کی نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف درخواست دائر

June 24, 2021

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر نامناسب لیکڈ ویڈیو کیخلاف مقدمے کے اندراج کے لیے شہری نے درخواست دائر کردی ہے۔

ملتان کے شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ مفتی عبدالقوی کی غیراخلاقی ویڈیو سےجذبات مجروح ہوئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قانونی رائے کے لیے درخواست لیگل ڈپارٹمنٹ کو بھجوا دی گئی ہے۔

دوسری جانب مفتی عبدالقوی کا لیکڈ ویڈیو کے معاملے پر کہنا ہے کہ ویڈیو میں ترمیم کر کے مجھے بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر مفتی قوی کا نام ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہے، یہ نام ان کی کسی نیک نامی کے باعث ٹرینڈ نہیں کررہا بلکہ ایک نازیبا ویڈیو کے مبینہ طور پر سامنے آنے کے باعث زیر گردش ہے۔

مفتی عبدالقوی کی سوشل میڈیا پر لیکڈ ویڈیو میں وہ انتہائی نازیبا حرکات کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مفتی عبدالقوی اس سے پہلے بھی کئی بار اپنی نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہے ہیں۔

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کے ہمراہ بھی ابن کی کئی ویڈیوز منظرِ عام پر آچکی ہیں۔