نیتو سنگھ ڈانس شو کے دوران رو پڑیں

June 24, 2021

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ نیتو سنگھ کپور اس وقت پھوٹ پھوٹ کر روپڑی جب ڈانس رئیلیٹی شو، سپر ڈانسر چیپٹر فور کے موقع پر کنٹسٹنٹس نے ان کے اور ان کے آنجہانی شوہر رشی کپور پر فلمائے گئے گانے پر پرفارمنس پیش کی۔

یاد رہے کہ اس رئیلیٹی شو کی آئندہ قسط میں ناظرین نیتو سنگھ کپور کو مہمان جج کے طور پر دیکھ سکیں گے۔

انسٹاگرام پر بھارتی چینل نے ایک کلپ شیئر کیا، جس میں سپر ڈانسر چیپٹر فور کے آئندہ قسط میں مقابلے میں شریک امیدواروں کو نیتو سنگھ کپور اور رشی کپور کو ان کے آن اسکرین سفر کے دوران کے زمانے کو خراج تحسین پیش کرتے دکھایا گیا ہے۔

آبدیدہ ہونے کے باوجود اس کلپ میں سنا جاسکتا ہے کہ نیتو کپور کہہ رہی ہیں کہ اتنا اچھا ٹریبیوٹ، میں نہیں سمجھتی کہ کبھی بھی کسی نے مجھے اتنا اچھا ٹریبیوٹ کیا یا آئندہ کبھی کوئی دے سکتا ہے، یہ بہت دل کو چھونے لینے والا ہے۔