بلاول کا اسپیکر قومی اسمبلی کو خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کیلئے خط

June 24, 2021

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر کے لیے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔

بلاول بھٹو کے خط میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ اس وقت سکھر میں نیب کی تحویل میں ہیں، خورشید شاہ اپوزیشن لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ خورشید شاہ کی بجٹ اجلاس میں شرکت کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے، بطور اسپیکر آپ کو ہر رکن کی حاضری کو یقینی بنانا چاہیے۔

بلاول بھٹو کے خط میں کہا گیا ہے کہ خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کیے جائیں۔