بلدیہ ٹاؤن، نجی اسپتال سے نومولود اغوا

June 25, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹا ئون میں واقع نجی اسپتال سے نومولود بچے کو مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا ،متاثرہ فیملی کا کہنا ہے کہ اسپتال سے ایک خاتون ہمارا بچہ اغوا کرکے لے گئی اور اسپتال انتظامیہ غفلت کی نیند سو رہی ہے ، ذمہ داری اسپتال انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے،متاثرہ فیملی نے تھانے میں بھی شکایت کرا دی ہے،متاثرہ فیملی نے آئی جی سندھ سے گزارش کی ہے کہ بچے کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے۔