سڈنی کے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ

June 25, 2021

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کورونا کی ڈیلٹا ویرینٹ کا پھیلاؤ جاری ہے۔

سڈنی کے وسطی حصے کے چار علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ جبکہ شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کردی گئی۔

شہر سے باہرجانے کی پابندی میں بھی ایک ہفتے کی توسیع کردی گئی۔

دوسری جانب یونان میں کھلے مقامات پر ماسک لگانے کی پابندی ختم کردی گئی جبکہ اسپین میں بھی کل سے کھلے مقامات پر ماسک پہننا لازمی نہیں ہوگا۔

پرتگال میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی جبکہ لزبن ریجن میں پابندیوں میں سختی کردی گئی۔