شاہین شاہ آفریدی ملتان سلطانز کی جیت پر خوش

June 25, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر اور پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی ملتان سلطانز کی کامیابی پر خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی خوشی مناتے تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں سُپر مین قرار دیا۔

فاسٹ بولر نے لکھا کہ ’مبارک ہو سُپرمین محمد رضوان، آپ حقیقی جانباز ہیں جس کا دل شفاف ہے۔‘

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’شاہنواز دھانی، صہیب مقصود، عمران خان، عمران طاہر، شان مسعود نے شانداز کھیل پیش کیا۔‘

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ’ملتان سلطانز ہی فتح کی اصل حقدار تھی۔‘

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے فائنل میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 47 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کیا۔