وزیراعظم کا بہت بڑا فیصلہ ہے کہ افغانوں کے خلاف امریکیوں کو کوئی اڈہ نہیں دیں گے ، شیخ رشید

June 26, 2021

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ بہت بڑا فیصلہ ہے کہ ہم امریکہ کو اڈے نہیں دیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اپنی سرزمین کسی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ ہم افغان طالبان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ٹی ٹی پی اور دوسرے گروپوں کو پاکستانی عوام کے جان و مال کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔