کراچی: ٹرین کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق

June 27, 2021

کراچی میں ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایمبولینس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر28سال کے قریت ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔