اسلام آباد: تشدد کا شکار لڑکے، لڑکی نے شادی کر لی

July 09, 2021

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد کے کیس میں پولیس نے متاثرہ نوجوان لڑکی اور لڑکے کے بیانات ریکارڈ کر لیے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور لڑکا آپس میں شادی کر چکے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے پولیس کو بیانات دفعہ 161 کے تحت راول پنڈی میں ریکارڈ کرائے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں متاثرین کے بیانات کو تفتیش کا حصہ بنا دیا گیا ہے، متاثرہ لڑکی اور لڑکا اب آپس میں شادی کر چکے ہیں۔

پولیس حکام نے مزید بتایا ہے کہ متاثرہ جوڑا مکمل تحفظ اور قانونی امداد کی یقین دہانی کے بعد بیانات دینے کے لیے راضی ہوا ہے۔

پولیس حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 4 ملزمان گرفتار ہیں، مزید افراد کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔