بھارت: موزے گیلے نہ ہوجائیں، وزیر فشریز کو ماہی گیروں نے گود میں اٹھالیا

July 10, 2021

بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر برائے فشریز نے موزے گیلے نہ ہونے کی انوکھی فرمائش کردی جس کے بعد انہیں وہاں موجود ماہی گیروں نے گود میں اُٹھا لیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تعداد میں زیر گردش ہے، جس پر تبصرے کرتے ہوئے وی آئی پی کلچر کیخلاف آواز بلند کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیر فشریز انیتا آر رادھا کرشنن سمندری کٹاؤ کے اثرات کی تحقیقات کے لیے دورے پر تھے۔

دلچسپ صورتحال تب پیدا ہوئی جب ساحل پر پہنچنے پر وزیر نے کشتی سے اترنے سے انکار کردیا۔

انکار کرنے کی وجہ ان کے مہنگے کپڑے اور جوتوں کا خراب ہونا بتایا جارہا ہے، وزیر کی جانب سے اس خدشے کے اظہار پر وہاں موجود ایک ماہی گیر نے وزیر کو گود میں اُٹھا لیا۔