کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے بعد ایک مرتبہ پھر وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ

July 18, 2021

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف ضلع عمران قریشی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے بعد ایک مرتبہ پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات میں اضافہ ہوگیا ہے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت حیدرآباد سمیت دیگر شہروں میں محض خانہ پوری کیلئے اقدامات کررہی ہے ایسے میں شہریوں کو خود اپنے طورپر احتیاطی تدابیر اختیار کرنا چاہئے کیونکہ کورونا کی چوتھی لہر بھی انتہائی خطرناک قرار دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت نے اب تک کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ عملی اقدامات نہیں کئے ہیں سوائے زبانی جمع خرچ کے کوئی چیز نظر نہیں آتی۔