فردوس اعوان نے استعفیٰ دینے پر غور شروع کردیا

July 19, 2021

وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے عہدے سے مستعفیٰ ہونے پر غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فردوس اعوان نےا س معاملے پر وزیراعظم عمران خان سے بھی گفتگو کی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی نے پی پی 38 سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں بھرپور انداز سے حصہ لینے کے لیے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فردوس اعوان چاہتی ہیں کہ وہ پنجاب اسمبلی کے اس حلقے کے ضمنی الیکشن کے محاذ پر فرنٹ فٹ پر آکر مقابلہ کریں۔

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 38 کی یہ نشست مسلم لیگ ن کے چودھری خوش اختر سبحانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

اس نشست پر 28 جولائی کو ضمنی الیکشن ہونا ہے، مسلم لیگ ن کے امیدوار طارق سبحانی اور پی ٹی آئی کے امیدوار احسن سلیم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔