• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری پابندیاں نہیں چاہتے تو ایس او پیز پر عمل کریں، مرتضیٰ وہاب


ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا وائرس کی صورتحال پھر خراب ہورہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ شہری اگر چاہتے ہیں کہ پابندیاں نہ لگیں تو وہ کورونا ضوابط (ایس او پیز) پر عمل کریں۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اسپتالوں میں جگہ نہیں رہی تو حالات اور بھی خراب ہوں گے پھر یہی ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی والے صوبائی حکومت پر الزام لگائیں گے۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ویکسین وافر مقدار میں دستیاب ہے، شہری وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوائیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ماسک تھوڑی پر نہ رکھیں، ناک اور منہ کو کور کریں، اس وقت کورونا وائرس سب سے اہم مسئلہ ہے، 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی تعداد 23 فیصد سے زائد ہے۔

ترجمان سندھ حکومت نے یہ بھی کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال تشویشناک ہے، اگر خدانخواستہ اسپتالوں میں جگہ نہ رہی تو نقصان شہریوں کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جب سختیاں کرتے ہیں تو پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کچھ کہتی ہے، کوئی ڈاکٹرز یا اسپتالوں کے بارے میں نہیں سوچتا۔

تازہ ترین