عید کی خوشیوں میں بیوائوں اورمساکین کوبھی شامل کیا جائے،لبنیٰ فرانسس

July 20, 2021

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کی اقلیتی رہنما و سابق امیدوار رکن اسمبلی بلوچستان لبنیٰ فرانسس اسحاق نے عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر امت مسلمہ کو اپنی جانب م اور مسیحی قوم کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک پیغام میں کہاہے کہ اس موقع پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرتے ہوئے عید منائیں اور اپنی خوشیوں میں غریب ،مساکین ٗ یتیموں اور بیوائوں کو بھی شامل کیا جائے ۔نماز عید کے موقع پر ٗافواج پاکستان ٗعوام کی ترقی و خوشحالی ٗ کشمیر کی آزادی اور افغانستان میں امن وامان اور کورونا وائرس کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔