بھارتی وزیر خارجہ نے بتادیا کہ فیٹف کٹھ پتلی ادارہ ہے، رضا ربانی

July 20, 2021

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے بتادیا کہ فیٹف کٹھ پتلی ادارہ ہے۔

ایک بیان میں رضا ربانی نے کہا کہ بھارتی وزیر کے بیان نے حقیقت واضح کردی کہ ایف اے ٹی ایف کٹھ پتلی ادارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے بین الاقوامی سامراج کی خوشنودی کے لئے پاکستان کو ان کی موکل ریاست بنادیا۔

پی پی سینیٹر نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنی سیاسی خود مختاری کو فروخت کردیا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ حکومت بھارتی عزائم سے آگاہ تھی، حکومت راگ الاپتی رہی کہ ہم گرے لسٹ سے باہر نکل آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔