• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کے اقدامات کرے، امریکا


امریکی نے پاکستان کو دہشت گردی کی فنانسنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے کا کہہ دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے ایکشن پلان پر تیزی سے عمل درآمد کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ایف اے ٹی ایف نکات کو پورا کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 27 میں سے 26 نکات پر عملدرآمد کرایا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ بقیہ نکات بھی جلد مکمل کرے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی تقریب سے خطاب میں ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کے خلاف سازش کا اعتراف کیا تھا۔

تازہ ترین