عمران خان عوام کے وزیراعظم ہیں، قیدیوں کی رہائی اس کی اعلیٰ مثال ہے، طاہر اشرفی

July 20, 2021

وزیراعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے رہائی کے بعد قیدی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

ایک بیان میں طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب سے 63 قیدیوں کا گروپ رہائی کے بعد پاکستان پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی کوششوں سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر قیدیوں کو رہائی ملی۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نے مزید کہا کہ پاکستانی قیدیوں کو پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے سعودی عرب سےلایا گیا۔

اُن کا کہنا تھاکہ عمران خان عوام کے وزير اعظم ہیں، قیدیوں کی رہائی اس کی اعلی مثال ہے۔