اگلے ماہ یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم خریداری میں رکاوٹ

July 21, 2021

پاکستان میں جہاز کے یوکرینی کریو کے آنے پر پابندی کے باعث اگلے ماہ یوکرین سے 8 لاکھ ٹن گندم خریداری میں رکاوٹ کا سامنا ہے۔

شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین سے گندم منگوانے کی اجازت دینا مگر اس کے کریو پر پابندی عجیب اقدام ہے۔

دوسری جانب پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ عملے پر پابندی کورونا ایس او پیز کے تحت عائد ہے۔