بارش سےنشیبی علاقے رات گئے تک زیر آب رہے

July 21, 2021

لاہور (خصوصی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت اور مضافات میں موسم برسات کی مسلسل موسلا دھار بارش نے ہر طرف جل تھل کر دیا، نشیبی علاقے رات گئے تک زیر آب رہے، شہر کے پوش علاقوں میں بھی بارشی پانی جمع رہا ہے۔ پسماندہ اور نشیبی علاقوں میں بارشی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو جانے سے لوگوں کا قیمتی سامان خراب ہو گیا۔ گلیوں میں سیوریج ملا گندا پانی کھڑا ہونے سے آج عید کی نماز پڑھنے کیلئے جانے والوں کے لئے پریشانی کا باعث بنا رہا، ڈینگی کے حملے کا خطرہ بڑھ گیا۔