کراچی: ساحل پر پھنسے کنٹینر لدے جہاز کو کیسے نکالا جائے؟

July 21, 2021

کراچی کے سی ویو ساحل پر پاناما کا کنٹینر سے لدا جہاز شاید طویل عرصہ پھنسا رہے۔

جہاز کا نچلا حصہ ریت میں دھنس گیا، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے ساحل سمندر پر پھنسے بحری جہاز کو نکالنے کے معاملے پر ہاتھ کھڑے کردیے ہیں۔

کے پی ٹی کی طرف سے صاف جواب سامنے آنے کے بعد اب جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے اور غیر ملکی کمپنی کی مدد سے نکالے جانے کا امکان ہے۔

کے پی ٹی نے بحری جہاز کو جگہ الاٹ نہ کیے جانے کا دعویٰ کیا جس کے باعث کئی گھنٹوں بعد بھی جہاز کو ریت سے نکالنے کا کام شروع نہ ہوسکا۔

انجن کمزور ہونے کے باعث جہاز اونچی لہروں کی وجہ سے ریت میں پھنس گیا، شپنگ ویب سائٹ کے مطابق جہاز کو 2 اگست کو بندرگاہ پر لنگر انداز ہونا تھا۔