• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: بحری جہاز پھنس گیا، ماہرین کیا کہتے ہیں؟


سی ویو کے ساحل پر مال بردار بحری جہاز پھنس گیا، کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) کلفٹن کے ساحل پر لگنے والے کارگو جہاز کو نکالنے کا کام شروع نہ کرسکی۔

آپریشنز ڈپارٹمنٹ نے بحری جہاز کو ریت سے نکالنے سے معذوری ظاہر کر دی ہے۔

کراچی بندرگاہ پر آئے جہاز کے لنگر کیا ٹوٹے جہاز سیدھا کلفٹن کے ساحل پر لگ گیا، اگر یہ جہاز تسمان اسپرٹ جہاز کی طرح تیل کا جہاز ہوتا تو خطرناک صورتحال پیدا ہو جانا تھی۔

کراچی بندرگاہ انتظامیہ کے مطابق اس جہاز کے لنگر ٹوٹ گئے تھے، اس لیے یہ سمندر کے ساتھ آ لگا، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں ’مے ڈے کال‘ دی جاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بظاہر بندرگاہ کا آپریشنز ڈپارٹمنٹ جہاز کو فوری مدد دینے میں ناکام رہا، بندرگاہ انتظامیہ نے پہلے فوری جہاز نکالنے کا بیان جاری کیا لیکن آپریشن شروع نہ کیا جا سکا۔

کے پی ٹی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ ملک کی سب سے بڑی بندرگاہ کے پاس کم گہرے پانی سے جہاز نکالنے کی صلاحیت ہی نہیں لہٰذا جہاز طویل عرصے پھنسے رہنے یا غیر ملکی سیلویج کمپنی سے بھاری معاوضے کے تحت نکالے جانے کا امکان ہے۔

تازہ ترین