• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری جہاز ریسکیو کرنا مالک کی ذمے داری ہے، کے پی ٹی انتظامیہ


کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) انتظامیہ نے کراچی کے ساحل پر ریت میں پھنسے کنٹینر سے لدے بحری جہاز کے معاملے پر موقف دے دیا۔

کے پی ٹی انتظامیہ کے مطابق بحری جہاز ہینگ ٹونگ کریو کی تبدیلی کے لیے ہمارے پانیوں میں داخل ہوا۔

انتظامیہ کے مطابق بحری جہاز کے پی ٹی بندرگاہ میں داخل ہی نہیں ہوا، خراب موسم کے باعث بحری جہاز صبح کے وقت کم گہرے پانی کی جانب نکل گیا۔

کے پی ٹی انتظامیہ کے مطابق بحری جہاز نے کے پی ٹی کو اس وقت بتایا جب وہ کم گہرے پانی میں پہنچ چکا تھا۔

انتظامیہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے بھی اطلاع دی، جہاز کو ریسکیو کرنا جہاز کے مالک کی ذمے داری ہے۔

تازہ ترین