آلائشوں کے باعث ہوائی اڈوں کے اطراف پرندوں کی آمد

July 22, 2021


عید الاضحیٰ پر جانوروں کی قربانی کے بعد صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات کے باعث ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر مشکلات بڑھ گئیں۔

قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے نہ لگائے جانے کے باعث ہوائی اڈوں کے اطراف پرندوں کی آمد طیاروں کے لئے خطرہ بن سکتی ہے۔

ایوی ایشن حکام نے ایئرپورٹ کے اطراف رہنے والے شہریوں سے احتیاط اور ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ فضائی حادثات کے خطرے کو ٹالا جاسکے۔

واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو کئی شہروں میں اب تک نہیںاٹھایا جاسکا ہے۔ جس کے باعث تعفن اور گندگی کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔