کامران اکمل نے فیملی کے ہمراہ تصویریں شیئر کردیں

July 22, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کامران اکمل کی جانب سے عیدلاضحیٰ کے موقع پر اپنی فیملی کے ساتھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں جنہیں سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

ملک بھر میں آج بکرا عید کا دوسرا دن خوب جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

جہاں ملک کی معروف شخصیات اپنا مذہبی فریضہ انجام دینے میں مصروف ہیں وہیں ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی مشہور شخصیات سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ اس پر مسرت موقع پر ابطے میں رہنے کے لیے عید کی تیاری کی اپنی خوبصورت تصویریں بھی شیئر کر رہی ہیں۔

قومی کرکٹ کے وکٹ کیپر کامران اکمل کی جانب سے اس موقع پر اپنی خوبصورت فیملی کے ساتھ تصویریں شیئر کی گئی ہیں۔

کامران اکمل کی جانب سے اپنی خوب ساری تصویری شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں اپنے مداحوں و پرستاروں کو عید کی مبار کباد بھی دی گئی ہے۔

کامران اکمل کا اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’ہم سب کی جانب سے آپ کو عید مبارک، مجھے اور میرے خاندان کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔‘

کامران اکمل کی اس پوسٹ پر تا حال لاکھوں لائیکس اور ہزاروں کمنٹس آ چکے ہیں جن میں اُن کے مداح انہیں عید کی مبارک بادے رہے ہیں۔