• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر کے عید پر قاتلانہ انداز نے سب کو اپنا دیوانہ بنا لیا

پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری کے ساتھ ساتھ اپنی عید کی تیاری سے بھی مداحوں کے دل جیت لیے۔

اداکارہ کے پاکستان میں موجود مداحوں نے ناصرف ان کی عید کی تیاری کو سراہا اور تصویروں میں ان کے دلکش اور قاتلانہ انداز کی تعریف کی بلکہ  امریکی اداکارہ بھی صبا قمر کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں۔


عید الاضحیٰ کے موقع پر صبا قمر نے گہرے پیلے جوڑے کا انتخاب کیا جو ان پر خوب جچا۔

گہرے پیلے قمیص شلوار میں انہوں نے زیورات میں صرف جھمکے اور ہاتھ میں انگوٹھی پہنی، غرض کہ  وہ اپنی سادگی میں بھی قیامت ڈھا رہی تھیں۔

عید کی تصویروں پر صبا قمر کے مداح جہاں ان کے دلکش انداز کی تعریفیں کررہے ہیں وہیں، اداکارہ رابعہ بٹ، یوٹیوبر شاہ ویر جعفری، اداکارہ اُشنا شاہ نے بھی ان کی تعریف کی اور عید کی مبارکباد دی۔

امریکی اداکارہ  سمانتھا اسٹیفن نے بھی اداکارہ کی خوبصورتی کی تعریف کی اور عید کی مبارکباد دی۔

تازہ ترین