بچپن میں والدہ میری لڑکیوں کی طرح ڈریسنگ کیا کرتی تھیں، چنکی پانڈے

July 22, 2021

بالی ووڈ کی کئی ہٹ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سینئر اداکار چنکی پانڈے نے کہا ہے کہ بچپن میں ان کی والدہ اسنیہلٹا پانڈے ان کی لڑکیوں کی طرح کی ڈریسنگ کیا کرتی تھیں اور میں کانوں میں خوبصورت ایرنگز پہنا کرتا تھا۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میری والدہ ہمیشہ سے ہی بیٹی کی خواہش کی تھی لیکن بیٹا پیدا ہوا لہٰذا وہ دو سال تک مجھے لڑکیوں کی طرح ہی ڈریس اپ کرتی رہیں۔

چنکی پانڈے جنکی والدہ کا حال ہی میں انتقال ہوا ہے انھوں نے ایک بھارتی میڈیا ادارے سے دوران گفتگو اپنی والدہ، اپنے بچپن اور کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ جب بھی فلموں کے حوالے سے سفر کرتے تو ان کی والدہ ان کے ساتھ جاتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وجہ سے وہ واحد ہیرو تھے، جن کی والدہ فلمی شوٹنگ کے دوران ان کے ساتھ ہوتی تھیں۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ تر یہ چیز خواتین اداکاراؤں کے ساتھ ہوتی ہے، اس وجہ سے میں ماما کے بیٹےکے طور پر جانا جاتا تھا۔ میں خوش ہوں کہ اس طرح میری والدہ نے دنیا دیکھی۔

واضح رہے کہ چنکی پانڈے کی والدہ 10 جولائی کو چل بسیں، جسکی وجہ سے وہ خاصے افسردہ ہیں۔