• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں جیٹھا لال بننے سے انکار پر پچھتاوا نہیں، راجپال یادو

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور اپنی مزاحیہ اداکاری کی وجہ سے جانے مانے راج پال یادو نے کہا ہے کہ انھیں بھارتی ٹیلی ویژن کے ڈرامے تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں مرکزی کردار جیٹھا لال کرنے سے انکار پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ طویل عرصے تک چلنے والے سٹکوم ڈرامہ سیریز تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں انھیں مرکزی کردار جیٹھا لال بننے کی پیش کش کی گئی تھی، جسے انھوں نے انکار کردیا تھا۔

اس سوال پر کہ کیا انھیں اس حوالے سے کسی پچھتاوے کا احساس ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ نہیں انھیں ایسا کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

اس جیٹھا لال کے کردار کی پہچان ایک اچھے اداکار ایک اچھے کلا کار کے ہاتھوں ہوئی اور میں ہر کردار کو کسی کلا کار کا کردار مانتا ہوں، یہ آرٹسٹ ہوتا جو کسی کردار کو بناتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ طویل ڈرامہ سیریز ٹیلی ویژن پر آئندہ ہفتے اپنے 13 سال مکمل کرلے گا۔ یہ ممبئی کے ایک کو آپریٹو سوسائیٹی گھوکل دھام کے رہائشیوں کے گرد گھومتا ہے اور 2008 سے جاری ہے۔

تازہ ترین