عائزہ خان فلم کچھ کچھ ہوتا ہے کی’انجلی‘ بن گئیں

July 23, 2021

پاکستان کی سُپر اسٹار، پاکستانی سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فین فالوونگ رکھنے والی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھارتی اداکارہ کاجول کی مشہور زمانہ فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ کے کردار انجلی کا روپ دھار لیا۔

جیو انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ میں منفی کردار بہترین انداز میں ادا کرنے والی اداکارہ عائزہ خان آج کل شہرت کی بلندیوں پر ہیں اور اپنے سپر ہٹ ڈراموں اور حسین فوٹو شوٹ کے ذریعے مداحوں کی آنکھوں کا تارا اور دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہیں.

عائزہ خان آج کل اپنے ایک نئے کردار ’گیتی پرنسس‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی سے متعلق معروف سینئر اداکاراؤں کے روپ دھارتے ہوئے ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا سائٹس پر اپلوڈ بھی کر رہی ہیں۔


عائزہ خان نےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام اپنی نئی خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بھارتی فلم ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘ میں کاجول کی جانب سے ادا کیے گئے کردار ’انجلی‘ پر ویڈیو بنائی ہے جسے اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔

انسٹا گرام پر 9.5 ملین فالوورز رکھنے والی عائزہ خان نے اپنی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’یہ کردار ادا کرنا اُن کے لیے بہت دلچسپ ثابت ہوا کیوں کہ یہ کردار ادا کرتے ہوئے انہیں اپنی پسندیدہ فلمی اسٹار کاجول کا کردار ری کری ایٹ کرنے کا موقع ملا۔‘