’آرتوک بے‘ کو نئی تصویر میں پہچاننا مشکل

July 23, 2021

دُنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار آئبرک پیکن نے اپنی نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں مداحوں کے لیے انہیں پہچاننا مشکل ہوگیا۔

اداکار آئبرک پیکن نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جو کہ ان کے کسی پراجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔

آئبرک پیکن ان کی اس تصویر میں بہت مختلف روپ میں دکھائی دے رہے ہیں کہ انہیں پہچاننا ہی مشکل ہوگیا۔

دیکھتے ہی دیکھتے تُرک اداکار کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جہاں صارف کے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ آئبرک پیکن نےتُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں آرتوک بے کا کردار ادا کرکے دنیا بھرسے لاکھوں مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

اداکار آئبرک پیکن نے حال ہی میں کچھ دیگر ترک اداکاروں کے ساتھ پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا۔

خیال رہے کہ مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو اردو ڈبنگ کے ساتھ پاکستان ٹیلی ویژن پر بھی نشر کیا جارہا ہے۔