• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’آرتوک بے‘ نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

دُنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرنے والی تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں آرتوک بے کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار آئبرک پیکن نے کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے۔

اداکار آئبرک پیکن نے کورونا ویکسین لگوانے کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئر کی ہیں۔


آئبرک پیکن نے اس پوسٹ کےکیپشن میں بتایا کہ انہوں نے کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوائی ہے۔

اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں اپنے تمام دوستوں، عزیزوں اور مداحوں کی اچھی صحت کے لیے بھی دعا کی۔

آئبرک پیکن کے مداحوں نے ان کی اس پوسٹ پر اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 4 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 9 ہزار 800 سے زائد کورونا مریض موت کے منہ میں پہنچ گئے۔

تازہ ترین