برطانوی حکومت کا آفیشل سیکریٹ ایکٹ میں متنازع ترمیم واپس لینے کا عندیہ

July 23, 2021

برطانیہ کے سرکاری راز ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلہ کے معاملہ میں معلوم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے متنازع فیصلہ واپس لینے کا عندیہ دیا ہے۔

لندن سےترجمان 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے مطابق آزادی صحافت برطانوی جمہوریت کا لازمی حصہ ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بروقت اطلاع فراہم کرنے والوں کے درمیان توازن برقرار رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ادھرنیوز میڈیا ایسوسی ایشن تنظیم نے ایکٹ میں ترمیم کے متنازع فیصلے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ بل سے اداروں کی خراب کارکردگی ظاہر کرنے والے گھبرائیں گے۔

نیوز میڈیا ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ حکومت آفیشل ایکٹ کے تحت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے۔