عامر خان سے شادی کب کریں گی؟ مداحوں کا فاطمہ ثنا شیخ سے سوال

July 24, 2021

ممبئی (آئی این پی) بولی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کے مداح ان سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ کب اداکار عامر خان سے شادی کریں گی؟رواں ماہ بھارتی اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ میں شادی کے 15 سال بعد علیحدگی ہوگئی۔ طلاق کے بعد بھارت میں ٹویٹر پر عامر خان اور فاطمہ ثنا شیخ کا نام ٹرینڈ کرنے لگا تھا۔ صارفین طلاق کی وجہ عامر خان کے فاطمہ ثنا شیخ سے قریبی تعلقات کو قرار دے رہے تھے۔اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سوشل میڈیا پر کافی متحرک ہیں۔ دو روز قبل جب اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر شیئر کیں تو مداحوں نے یہاں بھی عامر خان کا ذکر چھیڑ دیا۔ تصاویر پوسٹ ہوتے ہی ان پر کمنٹس آنا شروع ہوگئے جس میں مداحوں نے ایک ہی سوال کیا کہ وہ عامر خان سے کب شادی کر رہی ہیں؟یاد رہے کہ اداکارہ نے اپنے بولی وڈ کے سفر کا آغاز 2016 میں عامر خان کے ساتھ فلم دنگل سے کیا۔