2 افراد کی لاشیں ملیں، فائرنگ کے واقعات میں لڑکی سمیت 13 جاں بحق

July 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مختلف علاقوں سے دو افراد کی پھندا لگی لاشیں ملیں،فائرنگ اور دیگر واقعات میں لڑکی اور پولیس اہلکار سمیت 13 افراد جاں بحق، 13زخمی ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق مچھر کالونی ریلوے ٹریک کے قریب کچرا کنڈی سے35سے40برس کے شخص کی تشدد زدہ پھندا لگی لاش ملی، منظو ر کالونی سیکٹر جی میں گھرسے 25سالہ سندیپ کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس کے مطابق متوفی کے بھائیوں نے بتایا ہے کہ اس نے خودکشی کی ہے،علاوہ ازیں عید کے پہلے روز نیو کراچی خمیسو گوٹھ کمہار واڑہ قبرستان کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ کے واقعہ میں 20سالہ زبیر جاں بحق ہو گیا، چاند رات کو اورنگی ٹاؤن سیکٹر ون سی میں مو ٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے کار میں سوار 40سالہ سلطان احمد ایک شخص زخمی ہوگیا جو عباسی شہید اسپتال میں دوران علاج چل بسا، گلشن اقبال بلاک6میں واقع گھر سے ایک لڑکی کی لاش جناح اسپتال لائی گئی جہاں اسکی شناخت15سالہ ثمینہ دختر بادشاہ خان کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق مقتولہ کے اہلخانہ نے پہلے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کی چھت پر تھی کہ اسےنامعلوم سمت گولی آ کر لگی جس سے اس کی موت واقع ہوئی تاہم بعد ازاں انہوں نے کہا کہ مقتولہ نے خودکشی کی ہے، پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کو سینے میں ایک گولی لگی واقعہ گھر کی چھت پر پیش آیا ہے، علاوہ ازیںڈکیتی مزاحت اور فائرنگ کے دیگر واقعات میں 10افراد زخمی ہوگئے۔ حادثات وواقعات میں پولیس اہلکار سمیت 10فراد جاں بحق اورپولیس اہلکارسمیت 3افراد زخمی ہوگئے۔