سچل کے علاقے میں بپھر نے والے بھینسے پر فائرنگ، 8ملزمان گرفتار

July 24, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سچل تھانے کی حدود کراچی یونیورسٹی ہاؤسنگ سوسائٹی میں قربانی کے لیئے لایا گیا بھینسا کئی رسیاں ٹور کر بھاگ گیا،بھینسے کا مالک اور قصائی بھینسے کو پکڑنے میں ناکام ہو گئے جبکہ بھینسے نے پکڑنے کی کوشش کرنے والے کئی افراد کو زخمی کردیا اور کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا ،کئی گھنٹوں کی ناکام کوششوں کے بعد بھینسے پر فائرنگ کردی گئی ،بعد ازاںزخمی بھینسے کو قصائیوں نے قابو کرنے کے بعد قربان کردیا ، پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث آٹھ ملزمان کو ویڈیو کی مدد سے گرفتار کرلیا گیا۔