غزہ پر اسرائیلی فوج کی فضائی بمباری سے کم از کم 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے غزہ شہر کے علاقے تل الہوی میں چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا۔
فلسطینی ہلال احمر کا کہنا ہے کہ فضائی حملے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
مقامی ہلال احمر حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے میں 13 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔