دنیا کی مہلک ترین سڑکیں

July 24, 2021

کراچی (نیوز ڈیسک)دنیا کی مہلک ترین سڑکیں منظر عام پر آگئیں۔ نئی تحقیق میں نقشوں کے ایک سلسلے میں پیش کی گئیں سڑکوں میں سے A1010 کو برطانیہ کا ٹارمیک کا بدترین لمبا قطعہ کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔

تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ٹوٹنہم تا ویلتھم کراس تک جانے والی سڑک پر ہر دس لاکھ میل پر حادثات کی شرح 12.7ہے جو قومی اوسط سے قریب نو گنا ہے۔ دریں اثناء امریکا میں گیلوسٹن تا ڈیلاس جانے والی انٹر اسٹیٹ 45 کو مہلک ترین راستہ دکھایا گیا ہے جہاں ہر 100 میل پر مہلک حادثات ہوتے ہیں۔ تحقیقات سے انکشاف ہوا کہ یورپ میں یوکرین میں M-06 جو کِیو کو چاپ سے جوڑتا ہے خطرناک ترین راستہ ہے۔

2019 میں اور 2020 کی پہلی سہ ماہی میں یہاں 575 حادثات ہوئے جن میں سے زیادہ تر جان لیوا حادثات تھے۔ شمالی امریکا میں پین امریکن ہائی وے ، جو شمال سے جنوب کی جانب ایل سلواڈور سے گزرتی ہے، بدترین سڑک قرار دی گئی ہے۔ 2016 میں یہاں 184 اموات ہوئیں۔